ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی :گبُّور کراس پر منی لاری اور لاری کی ٹکر : ڈرائیور اور کلینر شدید زخمی 

ہبلی :گبُّور کراس پر منی لاری اور لاری کی ٹکر : ڈرائیور اور کلینر شدید زخمی 

Fri, 29 Sep 2017 17:38:01    S.O. News Service

ہبلی:29/ستمبر (ایس اؤنیوز)ایک تیز رفتار منی لاری سامنے چلتی ہوئی لاری کو پیچھے سے ٹکردینے کے نتیجےمیں ڈرائیور اور کلینر منی لاری میں پھنس کر زندگی اور موت کی جنگ لڑتےہوئے آخر کار مقامی لوگوں کی ان تھک کاوشوں کی وجہ سے جان عافیت پانے کا واقعہ ہبلی کے گبور کراس پر پیش آیا ہے۔

لاری میں پھنس کر موت کے منہ سے باہر نکلنے والے ہاویری کی منی لاری کے ڈرائیور شیوکمار اور کلینر ایرنا بتائے گئے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق منی لاری بڑی تیز رفتاری کے ساتھ رواں تھی چلتے چلتے لاری ڈرائیور توازن کو قابو میں نہیں رکھ سکا تو سیدھےسامنےوالی اور ایک لاری کو ٹکر دی، ٹکر اتنی تیز رفتاری سے ہوئی کہ منی لاری دب گئی اور اس میں ڈرائیور اور کلینر ایسے پھنسے گئے کہ جان جاتے جاتے بچی ، وقت پر مقامی لوگوں اور ٹرافک پولس کوشش نہیں کرتی تو جان جانے کا خطرہ تھا۔تقریبا ً لوگوں نے ایک گھنٹے تک دونوں کو بچانے کی لگاتار کوشش میں جٹے رہے آخر کار کرین کے ذریعے لاری کو اوپر اٹھایا گیا نیچے سے لاری ڈرائیور شیو کمار کو صحیح سلامت باہر نکال لیا گیا۔ دونوں کو  شدید زخمی حالت میں ہبلی کمس اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ معاملے کو لے کر جنوبی ٹرافک پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔


Share: